اداکارسردارکمال کی نمازجنازہ اداکردی گئی

0
76

پاکستان شوبزانڈسٹری کےناموراداکاروکامیڈین سردارکمال کی نمازجنازہ آبائی علاقےفیصل آبادمیں اداکردی گئی۔
بچھڑاکچھ اس اداسےایک شخص سارےشہرکوویران کرگیا
اداکارسردارکمال کی نمازجنازہ مدنی مسجدبٹالہ کالونی میں اداکی گئی جس میں شوبزانڈسٹری سےتعلق رکھنےوالےافراداوراہل علاقہ نےشرکت کی۔
جنازےمیں سٹیج اداکارناصرچنیوٹی ،نسیم وکی ، آغا ماجد ، اکرم اداس ،سخاوت ناز اورہنی البیلا نےخصوصی طورپر شرکت کی۔
اداکارسردارکمال پیر30جولائی 2024کودل کادورہ پڑنےپرخالق حقیقی سےجاملے۔
اداکارکی عمر 58 برس تھی، سردارکمال کے سوگواروں میں بیوہ، 2بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں،اداکار کی وفات کی خبر سنتے ہیں انکے اہلخانہ، رشتہ داروں اور چاہنے والوں کی بڑی تعداد انکے آبائی گھر ستیانہ روڈ پہنچے۔
1966کوفیصل آبادکےستیانہ روڈپرواقع محلہ شریف پورہ میں پیداہوئے،ان کا اصل نام محمد سردار تھا وہیں پر سٹیج ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا پھر فن کی خاطر لاہور آئے اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ، سردار کمال کو شوبز کی دنیا کے لوگ پیار سے دارا بابو بھی کہتے تھے۔
سردار کمال نے سیکڑوں سٹیج ڈراموں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، ان کا شمار انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا۔

Leave a reply