اداکارہ اسماعباس نےساسوں کواہم مشورہ دےدیا

0
18

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ اسماعباس نےساسوں کومشورہ دیتےہوئے کہاکہ مائیں بیٹوں کو بیوی پر روک ٹوک کا کہیں گی تو اس طرح کی باتوں سے کام خراب ہوتے ہیں۔
سینئراداکارہ اسماعباس اکثروبیشترسوشل میڈیاپرلوگوں کےساتھ مخاطب ہوتی ہیں اورکبھی کبھارمفیدمشورےبھی دیتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نےایک ویڈیوپیغام جاری کیاجس میں وہ نئی شادیوں سے متعلق گفتگوکرتی ہوئیں ساسوں کومشورہ دے رہی ہیں۔
وائرل ویڈیومیں اداکارہ اسماعباس ساسوں سےمخاطب ہیں اور بہو کے سامنے بیٹے کو لیکچر دینے سے منع کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔
اپنےپیغام میں اداکارہ کاکہناتھاکہ ماں کوچاہیےکہ بیوی کےسامنےاپنےبیٹےکونہ سدھارے اور بیوی کو ڈیل کرنے پر بیٹوں کو لیکچر نہ دیں، لیکچر بازی نہیں کرنی چاہیے، لڑکوں کو خود سیکھنے دینا چاہیے، لڑکے پاگل تو نہیں ہیں ان میں عقل ہے، لڑکی دیکھ کر پاگل تو نہیں ہوں گے، ان کی آنکھوں پر پٹی تو نہیں بندھی۔
اسماعباس کامزیدکہناتھاکہ لڑکے دیکھتے ہیں، سوچتے اور سمجھتے ہیں، اگر مائیں پریشر کریں گی اور بیوی پر روک ٹوک کا کہیں گی تو اس طرح کی باتوں سے کام خراب ہوتے ہیں۔ بیٹے اور بہو کی نئی نئی شادی ہوتی ہے میاں بیوی کو وقت دینا چاہیے۔

Leave a reply