اداکارہ شلپاسیٹھی کےریسٹورنٹ آنیوالےگاہک کی قیمتی گاڑی چوری

0
15

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپاسیٹھی کےریسٹورنٹ پرآنےوالے گاہک کی قیمتی گاڑی بی ایم ڈبلیو چند منٹ میں چوری ہوگئی۔
بھارتی میڈیاکےمطابق باندرہ کےتاجرروحان خان اپنےدوستوں کےہمراہ ممبئی میں اداکارہ شلپاسیٹھی کے ریسٹورنٹ میں کھاناکھانےگئے،جہاں پراُن کی قیمتی گاڑی چوری ہوگئی جس کی مالیت بھارتی 80لاکھ روپےتھی۔گاڑی چوری کی ایف آئی آر ممبئی کے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن میں درج کروادی گئی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بی ایم ڈبلیو کی چوری کا واقعہ گزشتہ روز ریسٹورینٹ کے باہر پیش آیا جہاں کار کے مالک روحان خان اپنے دوستوں کے ساتھ ریسٹورنٹ میں تھے۔
کارکےمالک نےریسٹورنٹ پہنچنےکےبعدگاڑی پارک کرنےکےلئے گارڈ کو چابی دی تھی ،جس کے بعد گاڑی کوپارکنگ میں کھڑاکردیاگیاتھا،لیکن چند منٹ بعد ہی دو ملزمان گاڑی پارکنگ سے چوری کرکے لے گئے۔
کھاناکھانےکےبعدجب گاڑی کےمالک نےگارڈکواپنی گاڑ ی لانےکےلئے کہاتوگارڈپارکنگ میں گاڑی لینے گیاجہاں پروہ حیران رہ گیا۔عملہ کار پارکنگ سے غائب ہونے پر حیران رہ گیا اور بعد ازاں سی سی ٹی وی سے نامعلوم افراد کے گاڑی لےجانے کی تصدیق ہوئی۔
ریسٹورنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کوجب دیکھاگیاتواس سےمعلوم ہواکے گاڑی پارک کرنے کے چند منٹ بعد ہی 2 افراد نے پارکنگ میں جدید ہیکنگ تکنیک استعمال کرتے ہوئے بی ایم ڈبلیو کا دروازہ کھول لیا اور پھر ایک شخص گاڑی ڈرائیو کرکے لے گیا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پولیس گاڑی کی تلاش کررہی ہے تاہم کار کے مالک نے ممبئی کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ کی پارکنگ سے اپنی لگژری گاڑی چوری ہوجانے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply