پاکستان ٹوڈے: (کاظم جعفری) پاکستانی فلم انڈسٹری انڈسٹری کے نامور اداکار نعیم ہاشمی کو مداحوں سے بچھڑے 48 برس بیت گئے۔ فلمی صنعت کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، پاکستان میں پہلا سٹیج ڈرامہ کرنے کا سہرا بھی انہی کے سر ہے۔
تفصیلات کے مطابق نعیم ہاشمی نے اداکاری کا آغاز قیام پاکستان سے قبل کیا، لاہور میں سٹیج ڈراموں میں بھی فن کے جوہر دکھائے، ان کی سب سے پہلی فلم ’’دیوانے دو‘‘ تھی، نعیم ہاشمی نے 50 کی دہائی میں ولن جبکہ 60 اور 70 کی دہائی میں کیریکٹر ایکٹر کے طور پر کام کیا، مکالمے کی جاندار ڈیلوری ان کی پہچان تھی۔
نعیم ہاشمی کی ہر دلعزیز فلموں میں ’’چھوٹی بیگم‘‘، ’’سرفروش‘‘، ’’دروازہ‘‘، ’’ایاز‘‘، ’’بنارسی ٹھگ‘‘ اور ’’بابل‘‘ کے نام شامل ہیں، نعیم ہاشمی نے الزام، نگار، جادوگر، شوہر، خاتون سمیت کئی فلموں کی کہانیاں اور گیت بھی لکھے، فلم نور اسلام اور عظمت اسلام کیلئے ان کی لکھی گئی نعتیں امر ہوچکی ہیں۔
نعیم ہاشمی نے 1948ء میں پاک بھارت جنگ کے دوران کشمیر کے محاذ پر جا کر مسئلہ کشمیر پر پہلی ڈاکیو منٹری فلم ’’انقلاب کشمیر‘‘بھی بنائی، پاکستانی فلم انڈسٹری کے بانیوں میں شمار ہونیوالے فنکار نعیم ہاشمی 27اپریل 1976 کو انتقال کر گئے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بھارت:آسمانی بجلی گرنےسے36افرادہلاک
جولائی 11, 2024 -
سمان پر 6 سیاروں کا ایک ساتھ نظارہ کب ہو گا؟
مئی 24, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔