استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی کا سانحہ 9 مئی پر رد عمل

0
76

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) 9 مئ سیاہ ترین دن ، اس گھناؤنے اور مذموم فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

تفصیلات کے مطابق ملک کو 9 مئی کا واقعہ بیمار ذہن اور نرگسیت کے شکار شخص کی وجہ سے دیکھنا پڑا۔ افواج پاکستان سے عناد اور شہداء کی یادگاروں کی بے توقیری کا جرم نا قابل معافی ہے , جلاؤ گھراو کی سیاست کرنیوالے کا انجام حوالات نشینی کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا۔

امید ہے 9 مئی کے ذمہ داروں کو جلد سزائیں سنا کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ممبر صوبائی اسمبلی، 8 فروری اور 21 اپریل کو عوام نے ملک دشمن سیاست کو "بائے بائے” کہہ دیا ہے۔

ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ہمیں پیچھے کی بجائے آگے دیکھنا ہو گا۔ استحکام پاکستان پارٹی انتشار اور تشدد کی سیاست کو یکسر مسترد کرتی ہے۔

Leave a reply