پاک فوج اپنےملک اورقوم کادفاع کرناجانتی ہے،میاں صداقت مجید

0
107

سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید نےکہاہےکہ پاک فوج اپنے ملک اور قوم کا دفاع کرنا جانتی ہے اور کسی دشمن کو یہ حق نہیں دیں گے کہ وہ ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔
افغانیوں کے جھوٹے دعوؤں کی بنیاد پراقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان (UNAMAنے حقائق کے برعکس رپورٹ جاری کی ہے،اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر افغان اور بھارتی میڈیا کا بے بنیاد پروپیگنڈا جاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید نے میڈیا نمائندوں سے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے افغان حکومت اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کے ردعمل کے طور پرصرف عسکری تنصیات کو نشانہ بنایا ہے۔
آپریشن غضب للحق کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر بھی اپنی پریس بریفنگ میں واضح کہہ چکے ہیں کہ پاک فوج نے مستند انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملٹری اور دہشتگرد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
پاک فوج نے افغان رجیم کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر، بٹالین ہیڈکوارٹر، ایمونیشن ڈپو اور لاجسٹک بیسز سمیت چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے ۔پاک فوج اپنے ملک اور قوم کا دفاع کرنا جانتی ہے اور کسی دشمن کو یہ حق نہیں دیں گے کہ وہ ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔

Leave a reply