استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم سازی میں اہم پیش رفت، پنجاب کا شعبہ خواتین فعال کر دیا گیا

0
43

پاکستان ٹوڈے: تسکین خاکوانی آئی پی پی پنجاب کی صدر اور سابق ایم پی اے روبینہ سلہری جنرل سیکرٹری ہونگی

تفصیلات کے مطابق آئی پی پی ویمن ونگ پاکستان کی صدر منزہ حسن نے پنجاب کی تنظیم سازی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا, پارٹی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان کی منظوری سے پارٹی عہدیداروں کی نامزدگیاں ہو رہی ہیں۔

شعبہ خواتین کی نئی عہدیداران ضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم کیلئے مزید نامزدگیاں عمل میں لائیں گی، پنجاب بھر میں گراس روٹ لیول پر پارٹی کے شعبہ خواتین کو منظم کیا جائے گا:منزہ حسن کی گفتگو، کارکردگی دکھائیں، منزہ حسن کا تسکین خاکوانی اور روبینہ سلہری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار۔

Leave a reply