اسرائیل تمام ریڈلائنیں عبورکرچکاہےبڑےپیمانےپرجنگ کاخطرہ ہے،ایران

0
13

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراغچی نے کہا ہے کہ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے،اسرائیل تمام ریڈلائنیں عبورکرچکاہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراغچی کاکہناتھاکہ ایران، لبنان میں اسرائیلی مظالم اور قبضے کے خلاف دفاع کیلئے حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے۔ لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لا تعلق نہیں رہ سکتا، سلامتی کونسل کو امن اور سلامتی کو بحال کرنے کیلئے مداخلت کرنا ہوگی۔
ایرانی وزیر خارجہ کامزید کہنا تھا کہ اسرائیل تمام ریڈ لائنیں کراس کر چکا ہے۔ اسرائیل کی قیادت کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے جرائم کی سزا ملنی ہے۔ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے۔

Leave a reply