اسرائیل نےلبنان پرزمینی حملہ کردیا،میڈیاکادعویٰ

0
18

غیرملکی میڈیانےدعویٰ کیاہےکہ اسرائیل نےلبنان پرزمینی حملہ کردیاہے۔بری فوج نےحزب اللہ کےخلاف کارروائی کاآغازکردیاہے۔
غیرملکی میڈیانےدعویٰ کیاہےکہ زمینی کارروائی کامقصداسرائیل کی سرحدکےساتھ حزب اللہ کےٹھکانوں کوتباہ کرناہےیہ کارروائی 2006کی جنگ سےچھوٹی ہوگی۔اسرائیل نےلبنان پرٹینکوں سےحملہ کیاجس سےجنوبی لبنان دھماکوں سےگونج اٹھا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق صیہونی فوج نے لبنان کی سرحدی علاقوں میں قائم دیہاتوں کو فوجی چھاؤنی قرار دے دیا۔زمینی آپریشن کا مقصد سرحدی علاقوں میں حزب اللہ کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانا ہے۔
خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق لبنان کی فوج سرحدی علاقوں سے 5 کلو میٹر پیچھے چلی گئی ہے، جبکہ حزب اللہ کے نائب رہنما نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ ان کا گروپ اسرائیل کی زمینی کارروائی کے لیے تیار ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے محدود جنگ چھیڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔

Leave a reply