اسرائیل نے بیروت پر حملے میں امریکی بنکربسٹربم استعمال کیے، ایران
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراغچی نےکہاہےکہ اسرائیل نے بیروت پر حملے میں امریکی بنکربسٹربم استعمال کیے۔
ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نےبیروت حملےکےبعدنیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
ایرانی میڈیانےدعویٰ کیاہےکہ بیروت پراسرائیلی حملےکےنتیجےمیں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ اور تحریک کے ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین بالکل صحت مند ہیں، اسرائیلی حملے سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراغچی کاکہناتھاکہ اسرائیل نے بیروت پر حملے میں امریکی بنکربسٹربم استعمال کیے، ایران ہرصورت لبنان اور مزاحمت کا ساتھ دے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خامنہ ای کے مشیرعلی لاریجانی نے کہا کہ اسرائیل نے سرخ لکیرعبور کردی ہے، صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی، حزب اللہ کے پاس قائدانہ صلاحیت رکھنے والے بہت سارے کمانڈر اور رہنما ہیں۔حزب اللہ کے سربراہ کی ہلاکت کی صورت میں متبادل قیادت تحریک کو چلانے کے لیے تیار ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات:ٹرمپ یاکملاہیرس،کون ہوگانیاصدر
اکتوبر 12, 2024پی ٹی آئی کی ڈی چوک میں احتجاج کی کال:خواجہ آصف برس پڑے
اکتوبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور میں بلیو اور پرپل لائن ٹرین چلانے کی تیاری
اپریل 16, 2024 -
جس کی حکومت ہو گی اس پر بوجھ جائے گا: بابر اعوان
اپریل 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔