اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ریل کار چلانے کی تیاری

جڑواں شہروں کے شہریوں کیلئے خوشخبری، اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ریل کار چلانے کی تیاری کرلی گئی۔
وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے راولپنڈی تک مسافروں کے لیے ریل کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹرو بس سروس، نئی بسیں اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ بھی پہلے فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک دستیاب ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام کو بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت ریلوے کو ہدایت کی کہ وہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ریل کے ذریعے ملانے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرے تاکہ جڑواں شہروں کے شہریوں کے لیے آمدورفت کو مزید آسان اور موثر بنایا جا سکے۔
وزیر اعظم کے بقول ہمیں ابھی سے تیاریاں شروع کرنی ہوں گی اور رہائش کا بندوبست کر کے اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانا ہو گا۔