اسماعیل ہنیہ کی شہادت:پاک ایران اعلیٰ سطح رابطہ

0
30

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کےبعدپاکستان کےڈپٹی وزیراعظم ووزیرخارجہ اورایران کےنگران وزیرخارجہ علی باقری کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ذرائع کےمطابق دونوں وزراے خارجہ میں آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا،اسحاق ڈار اور ان کے ایرانی ہم منصب علی باقری کے درمیان رابطہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے تناظر میں بڑھتی ایران اسرائیل کشیدگی پر ہوا۔
ذرائع کےمطابق دونوں وزرائے خارجہ کے مابین خطے میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گزشتہ شب علی باقری نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایرانی جوابی ردعمل کی تجدید کی تھی۔
ذرائع کےمطابق ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ نے تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ایرانی قوم اور قیادت کے گہرے غم کا اظہار کیا،ڈپٹی وزیراعظم پاکستان نے غزہ کی صورتحال اور اسماعیل ہنیہ شہید کے بہیمانہ قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔یہ فعل بین الاقوامی قانون اقوام سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔
ایرانی قائم مقام وزیرخارجہ نےاسحاق ڈارسےاوآئی سی وزرائےخارجہ میں غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کی بھی در خواست کی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کی کال کی مکمل حمایت کی اوراسحاق ڈارنےکہاکہ پاکستان او آئی سی کے اہم اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔

Leave a reply