حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت بارےبرطانوی اخبارنےبڑاانکشاف کردیا۔
برطانوی اخبار’ دی ٹیلیگراف‘نےانکشاف کیاہےکہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کوقتل کروانےکےلئےاسرائیل نےایرانی ایجنٹوں کی مددحاصل کی۔اسرائیل کواس کام میں ایران کی خفیہ ایجنسی موسادنےمددفراہم کرتےہوئےریموٹ کنٹرول بم نصب کیا۔
برطانوی اخبارنےانکشاف کیاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج ایران کےپاس ہےجس میں دیکھاجاسکتاہےکہ سیکیورٹی ایجنٹ اسماعیل ہنیہ کےزیراستعمال گیسٹ ہاؤس کے3کمروں میں دھماکاخیزموادنصب کرنےکےلئے جلد ی سےآتےجاتےہیں۔
اسماعیل ہنیہ کوقتل کرنےکااصل منصوبہ اس سےقبل تھاجب ایرانی صدرابراہیم ریئسی ہیلی کاپٹرحادثےمیں شہیدہوئےتھےتب بھی سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کوقتل کرنےکاپلان بنایاگیاجس گیسٹ ہاؤس میں ان کوٹھہرایاگیاوہاں بہت زیادہ رش ہوگیاتھاجس کی وجہ منصوبہ تبدیل کرناپڑاکیونکہ آپریشن کی ناکامی کے امکانات زیادہ تھے۔
برطانوی اخبارنےیہ بھی انکشاف کیاکہ دھماکا خیزمواد نصب کرنیوالے ایجنٹ ایران چھوڑ چکے تھے تاہم ایران میں ایک ساتھی سے ان کا تعلق قائم تھا اوردھماکا خیزمواد کو ایران کے باہر سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا جب کہ تحقیقات کے دوران دیگر 2 کمروں سے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلئےتہران میں موجودتھےجس وقت اُن کونشانہ بنایاگیا۔اسماعیل ہنیہ کو 31جولائی کو ایران میں شہید کیا گیا۔
امریکی صدارتی انتخابات:پوپ فرانس نےاہم اعلان کردیا
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔