اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی:انڈیکس پہلی بار86 ہزار کی سطح بھی عبور کر گیا
اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی، ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار 86 ہزار کی سطح بھی عبور کر گیا ۔
کاروباری ہفتےکےتیسرےروزبھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرنمایاں تیزی کارجحان دیکھاگیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 254 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 85918 پوائنٹس کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 463 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 86000 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرتے ہوئے 86127 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
افراط زر میں کمی کے تناسب سے شرح سود میں نمایاں کمی کی توقعات، آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت کے بعد پاکستان میں شعبہ جاتی بنیادوں پر غیرملکی سرمایہ کاری کے راستے کھلنے، سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی آئل اینڈ گیس سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بدھ کو بھی مسلسل تیسرے دن بڑی نوعیت کی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
مارکیٹ میں تیزی کے سبب متعدد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جن کی مالیت میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔ رواں سال غیرملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 17فیصد کے اضافے، تجارتی خسارہ قابو میں آنے جیسے عوامل کے سبب غیرملکیوں کے ساتھ انسٹیٹیوشنز ودیگر شعبوں کے سرمایہ کاروں کی آئل اینڈ گیس فرٹیلائزر بینکنگ سیکٹر میں پراعتماد انداز میں سرمایہ کاری سے بیشتر دورانیے میں کیپٹل مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہے۔
یادرہےکہ گزشتہ روزبھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر نیا ریکارڈ بناتھا، جس کےباعث کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 85663 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی
نومبر 1, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عمران خان کاملٹری ٹرائل ہوگایانہیں؟عدالت نےوضاحت طلب کرلی
ستمبر 12, 2024 -
لاہورمیں 5نئی تحصیلوں کاقیام:نوٹیفکیشن جاری
اگست 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔