اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےشرح سود میں2فیصدکمی کااعلان کردیا۔کمی کے بعد شرح سود17.5پرآگئی۔
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ، مانیٹری پالیسی کا اعلان کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا ۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں دوسو بیس پوائنٹس کی کمی کردی ۔ شرح سود 2 فیصد کمی سے17.5فیصد ہوگی ۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق گزشتہ 2ماہ میں مہنگائی میں واضح کمی ہوئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیل اور غذائی اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے، جبکہ کم سرکاری زرمبادلہ آمد اور قرض ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ ذخائر 9.5 ارب ڈالرز رہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےاسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سےپالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کاخیرمقدم کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پالیسی ریٹ میں کمی ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے ۔پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔تیزی سے کم افراط زر کی شرح کی بدولت شرح سود میں کمی آئی ہے ۔امید کرتے ہیں کہ آنے والے مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہو گی۔معیشت کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
رواں ہفتےڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاورہا
اکتوبر 12, 2024سونےکی قیمت میں دوسرےروزبھی اضافہ
اکتوبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔