الیکشن ترمیمی ایکٹ:عدالت نے حکومتی وکیل کوطلب کرلیا

0
24

الیکشن ترمیمی ایکٹ2024کےمعاملےمیں عدالت نےوفاقی حکومت کےوکیل کوفوری طلب کرلیا۔
الیکشن ترمیمی ایکٹ2024کےخلاف دائردرخواست پرلاہورہائیکورٹ میں سماعت جاری۔جسٹس شکیل احمد  شہری منیر احمدکی درخواست پرسماعت کررہےہیں۔
عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو فوری طلب کرلیا۔

جسٹس شکیل احمد نےکہاکہ درخواست گزار کیسے متاثرہ فریق ہے۔
عدالت نے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی ۔
درخواست گزارکےوکیل نےکہاکہ درخواست گزار نے الیکشن کی مختلف سیکشنز کو پہلے ہی چیلنج کررکھا ہے ۔
درخواست میں وفاقی حکومت الیکشن کمیشن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم غیر آئینی ہے ۔ایک سیاسی جماعت کو مخصوص نشستیں دینے سے روکنے کے لیے ایکٹ منظور کیا گیا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ ترمیمی الیکشن ایکٹ کو کالعدم قرار دی جائے۔

Leave a reply