الیکشن میں مداخلت کے کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 11 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
پاکستان ٹوڈے: امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی نومبر کے صدارتی الیکشن کےبعد ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس رپورٹ میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کو بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے معاملہ نچلی عدالت میں بھیجا گیا تو ٹرمپ کو سیاسی فائدہ ملے گا۔
الیکشن مداخلت کیس میں امریکا کی سپریم کورٹ کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبینہ طورپر حاصل وسیع تر استثنیٰ کا دعوی مسترد کیے جانے تاہم اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کو بھی مکمل اختیار دینے سے گریز کا امکان ہے۔
گزشتہ روز امریکی ریاست ایری زونا کی جیوری نے 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 11 ساتھیوں پر فرد جرم عائد کی۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھیوں پر 2020 کے صدارتی الیکشن میں ریاست ایری زونا کے الیکٹرورل ووٹ جو بائیڈن کے بجائے ٹرمپ کو دینے کا الزام ہے حالانکہ اس الیکشن میں جو بائیڈن 10 ہزار ووٹ سے فاتح تھے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ صدر کو استثنیٰ حاصل ہونا چاہیے۔
اس کے علاہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروباری امور میں جعلسازی سے متعلق تمام 34 الزامات کو بھی مسترد کر دیا۔
امریکی ریاست کیلی فورنیامیں زلزلےکےشدیدجھٹکے
دسمبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سکندراعظم کے زیر استعمال حمام 2300سال بعد دریافت
مئی 15, 2024 -
ملکی تاریخ کا حیران کن سکینڈل
اپریل 3, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔