الیکشن کمیشن نےبلدیاتی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا

0
17

الیکشن کمیشن نےاسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔پولنگ 29ستمبرکوہوگی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کےمطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 20اگست تک جمع کرائی جاسکتے ہیں،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو ہوں گے الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔
جاری کردہ شیڈول کےمطابق15 اگست کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے16 سے 20 اگست تک کاغذات جمع کروا ئےجاسکتے ہیں ،اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کی عبوری فہرست 21 اگست کو آویزاں کی جائیں گی،اتوار چھٹی کے روز کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوسکے گے ،22 اگست سے 26 اگست تک امیدواروں کی سکروٹنی کی جائے گی۔30 اگست سے 3 ستمبر تک اپیلوں پر فیصلہ کیا جائے گا۔
شیڈول کےمطابق 27 سے 29 اگست تک ریٹرننگ افسران کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکے گی۔4 ستمبر کو امیدواروں کی عبوری فہرست آویزاں کی جائیں گی۔6 ستمبر کو بلدیاتی امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔ 5 ستمبر کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے ۔30ستمبر سے چار اکتوبر پانچ دنوں میں نتائج مرتب کرنے ہوں گے ۔

Leave a reply