الیکشن کمیشن کےپاس ڈائریکٹ نوٹیفکیشن کرنےکااختیارنہیں،یہ اقدام چیلنج کرینگے، بیرسٹرگوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہےکہ الیکشن کمیشن کےپاس ڈائریکٹ نوٹیفکیشن کرنے کا اختیارنہیں،ہم یہ اقدام چیلنج کریں گے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کاکہناتھاکہ کل کا احتجاج کامیاب ہوا، عوام سڑکوں پر آئی اور عوام نے اپنے قائد کے لیے آواز اٹھائی،ہم پُرامن لوگ ہیں،کل بھی پرامن احتجاج ہوا ،ملک بھر کے 170 اضلاع، تمام تحصیلوں، یونین کونسلز میں بھرپور احتجاج ہوا، کل عوام نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
بیرسٹرگوہرکامزیدکہناتھاکہ پہلی مرتبہ ایساالیکشن کمیشن ہے جو خود اسٹےپرہے، غیرآئینی طورپرتینوں اپوزیشن لیڈران کی نااہلی کےنوٹیفکیشن جاری کئےگئے۔ الیکشن کمیشن کےپاس ڈائریکٹ نوٹیفکیشن کرنے کا اختیارنہیں،ہم الیکشن کمیشن کایہ اقدام چیلنج کریں گے،ہمیں سناہی نہیں گیا،الیکشن کمیشن کو ہمیں سننا چاہیےتھا۔
ان کا کہنا تھا اسحاق ڈارنے ماضی میں کہا تھا کہ ڈس کوالیفکیشن وہی ہو گی جو آئین میں لکھی ہے، ہم اس نااہلی کو چیلنج کریں گے، اپوزیشن لیڈر وہی رہیں گے یہ سیٹ ان کے لیے ریزرو ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔