امارات کی سموگ کے اثرات کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش

0
22

سموگ کے اثرات کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش،متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو سموگ کے اثرات کم کرنے کیلئے تکنیکی مدد کی پیشکش کر دی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سلام الذہبی کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کے دوران بھی اماراتی حکومت نے اس حوالے سے پاکستان کی مدد کی تھی۔امارات نے اس وقت خصوصی طیارے بھجوائے تھے، جو کلاؤڈ سیڈنگ کرتے ہیں اور اس سے کچھ علاقوں میں مصنوعی بارش برسائی گئی تھی، جس سے برادر ملک کے کچھ شہریوں کو سکون ملا تھا۔
امارات کےپاکستان میں سفیرحماد عبید ابراہیم سالم الذہبی ہمیشہ اپنے میزبان ملک کے عوام کی بہتری کے منصوبوں کیلئے پیش پیش رہتے ہیں۔انہوں نےکہا ہےکہ وہ میزبان ملک کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ امارات کی حکومت سموگ کی صورتحال کی تلافی کیلئے مزید اقدامات کرے گی۔

Leave a reply