
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ امریکامشرق وسطیٰ میں امن کی خواہش رکھتاہے،ایران کےساتھ معاہدہ چاہتاہوں جوممکن ہوسکاکروں گا۔
سعودی عرب کےدورےکےدوران امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ ایک نئی شروعات کے لیےشام پر سے پابندیاں اٹھائی گئی ہیں۔ شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ڈونلڈٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ ایران کےساتھ معاہدہ چاہتاہوں جوممکن ہوسکا کروں گا،خطےمیں کشیدگی پھیلانےوالےچھوٹےگروپوں سےنمٹناہوگا،تمام پراکسی وارزکاخاتمہ چاہتےہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق اُن کاکہناتھاکہ امریکامشرق وسطیٰ میں امن کی خواہش ر کھتاہے،غزہ کےمستقبل کیلئےمیری انتظامیہ کام کررہی ہے،حوثیوں نےہمارےجہازوں پرحملے بند کئے،میری حکومت کی ترجیح تجارت ہے،شامی حکومت کےساتھ اپنےتعلقات بحال کررہےہیں،شام پرتمام پابندیاں ہٹانےجارہےہیں۔
غیرملکی میڈیاکی رپورٹ میں کہاگیاکہ صدرٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ امریکی الیکشن میں دھاندلی نہ ہوتی تواب تک ابراہم معاہدہ کرچکےہوتے،ابراہم معاہدےمیں مستقبل میں اوربھی ممالک شامل ہوں گے،مستحکم مشرق وسطیٰ کےلئےمل کرکام کرتےرہیں گے،پوری دنیاکی نظریں اس وقت ہم پرہے،تمام خلیجی ممالک کیساتھ کام کرنےکوتیارہوں،سب کاشکریہ ادا کرتاہوں،امیدہےکہ خلیجی ممالک کےسربراہان سےدوبارہ ملاقات ہوگی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق دوسری جانب سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کاکہناتھاکہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان سیزفائرکاخیرمقدم کرتےہیں،دونوں ممالک کےدرمیان مسائل کے حل کیلئےمذاکرات کاخیرمقدم کرینگے،ٹرمپ کی طرف سےشام پرپابندی ہٹانے کا خیرمقدم کرتےہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق سعودی ولی عہدکامزیدکہناتھاکہ جی سی سی خطےمیں امن کاخواہاں ہے،غزہ میں جنگ بندی پرزوردیتےہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جمہوریت کاتسلسل ہی ملکی ترقی کاضامن ہے،وزیرقانون
دسمبر 19, 2024 -
وزیراعظم نے سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا
مارچ 27, 2024 -
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف دلائل مکمل
اپریل 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔