عدالت نے محکمہ داخلہ اور ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ مسترد کردی

0
61

(پاکستان ٹوڈے) جلسہ کی اجازت نا دینے کا کوئی جواز نہیں ، چیف جسٹس, متعلقہ اداروں کو پی ٹی آئی کی درخواست پر دس دن میں فیصلہ کرنے کا حکم

تفصیلات کے مطابق ممکن ہو تو فریقین کی رضا مندی سے کسی متبادل مقام پر جلسہ کی اجازت دی جاۓ ، بہت آسان ہے عدلیہ کے خلاف بات کرنا ، آپ سب ہیں اس کے پیچھے ، چیف جسٹس کا سرکاری وکیل سے مکالمہ

بہت آسان سے سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم چلانا ، آپ کام ایسے کریں کہ عدالت آپ کے خلاف فیصلے نا دے ، کیا یہ خلائی مخلوق ہیں اس ملک کے شہری نہیں ہیں ؟؟ یا ڈیکلیئر کردیں کہ ایلینز ہیں ، بچہ بچہ جانتا ہے کس کی لڑائی ہے ، کب تک آپ لوگ ایسے چلائیں گے معاملات ؟

جلسہ کرنا ان کا حق ہے ، اگر قانون کی خلاف ورزی کریں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جاۓ ، دو مئی کو جلسہ ہوا تھا اس کی کیا رپورٹ تھی آپ کے پاس ؟ عدالت کا ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سے استفسار, آپ لوگ اس وقت کہاں تھے جب یہ جلسہ ہوا ؟؟ چیف جسٹس عقیل عباسی برہم۔

معذرت کے ساتھ رپورٹ میں ساری ایجنسیوں کے نالائقی چھلک رہی ہے اگلے پچاس سال تک یہی چلے گا ، کرفیو لگا دیں اور لوگوں کے گھروں تک راشن پہنچائیں ، چیف جسٹس عقیل عباسی, قومی مفاد وہی ہے جو وہ سمجھتے ہیں ؟؟ قومی مفاد تو لوگوں کا ہوتا ہے یا افراد کا ؟؟ یہ انڈیا پاکستان کی جنگ کا معاملہ تو نہیں ہے ناں ؟

Leave a reply