پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق امریکہ نے چاند کا ٹائم مقرر کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا اور یہ پروگرام آئندہ دو سالوں تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس ٹائم زون کو چاند پر مستقبل میں بھیجے جانے والے مشنز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
چاند پر ہماری زمین کی طرح کا کوئی ٹائم زون نہیں جس سے وقت کا تعین کیا جا سکے، یعنی چاند کا معیاری وقت کیا ہے، یہ ابھی طے نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی خلائی ادارے ناسا کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے چاند کے لیے ٹائم زون تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس ٹائم زون کو چاند پر مستقبل میں بھیجے جانے والے مشنز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ لونر کوآرڈینیٹڈ ٹائم (ایل یو سی) سے چاند پر اترنے والے خلا بازوں کے ساتھ ساتھ زمین پر موجود کنٹرول سینٹرز کو زیادہ بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد ملے گی۔
اس وقت چاند کا کوئی آفیشل ٹائم زون نہیں اور ہر ملک وہاں اسپیس پروگرام کے لیے اپنے ٹائم زون کو استعمال کرتا ہے جو عموماً یونیورسل ٹائم پر مبنی ہوتا ہے۔
ناسا کی جانب سے امریکی محکمہ تجارت، دفاع، خارجہ اور دیگر کے ساتھ مل کر 31 دسمبر 2026 تک چاند کے ٹائم زون کے لیے حتمی منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ ناسا 2026 میں انسانوں کو چاند پر اتارنے کے لیے آرٹیمس 3 مشن روانہ کرے گا جبکہ چین کی جانب سے بھی 2030 تک انسانوں کو چاند کی سطح پر بھیجنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے چاند کے قطب جنوبی پر انسانی مشنز کو بھیجا جائے گا۔
امریکی صدارتی انتخابات:پوپ فرانس نےاہم اعلان کردیا
ستمبر 14, 2024امریکی صدارتی انتخابات:ڈونلڈٹرمپ نےاہم فیصلہ کرلیا
ستمبر 13, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کراچی میں آج اتوار کو موسم کیسا رہے گا؟
اپریل 15, 2024 -
اسٹیٹ بینک نےشرح سودمیں2فیصدکمی کااعلان کردیا
ستمبر 12, 2024 -
ملک بھر میں ہیٹ ویو کب تک رہے گی؟
مئی 24, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔