امریکہ کےپڑوسیوں سےتجارتی جنگ کاخطرہ ٹل گیا،1ماہ کیلئےاضافی ٹیرف موخر

0
11

امریکہ کےپڑوسیوں سےتجارتی جنگ کاخطرہ ٹل گیا،ایک ماہ کیلئےاضافی ٹیرف موخرکر دیاگیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےمیکسیکواورکینیڈاپراضافی ٹیرف30دن کیلئے روک دیا،ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسین صدرکلاڈیاسےٹیلی فون پر رابطے کے بعد میکسیکواورکینیڈاکی جانب سے غیرقانونی تارکین وطن اورمنشیات روکنے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی پر یہ فیصلہ کیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق میکسیکونےامریکی سرحدپرنیشنل گارڈز کے10ہزار اہلکارتعینات کرنےکااعلان کیا۔
غیرملکی میڈیارپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ کینیڈین وزیراعظم سےفون پربات کی ہےکچھ دیربعددوبار ہ کروں گا،کینیڈاامریکی بینکوں کوکھولنےیاکاروبارکرنےکی بھی اجازت نہیں دیتایہ سب کیاہے، میکسیکو اور کینیڈا کی سرحدوں سےآنےوالی منشیات سےامریکہ میں لاکھوں لوگ مرچکے ،اس طرح کی بہت سی چیزیں اورمنشیات کی جنگ بھی ہے۔
میکسیکوکی صدرکلاڈیاشین بام کانیوزکانفرنس کےدوران کہناتھاکہ امریکی صدر کے ساتھ ٹیرف ایک ماہ کےلئےروکنےپراتفاق ہوگیا،سرحدی معاہدےتک ٹیرف روکاجارہاہے،امریکہ اورمیکسیکونےاسمگلنگ روکنےکے لئے ملکرکام کرنےکا عہد کیا ہے ،میکسیکوامریکی سرحدپر10ہزارفوجی تعینات کرے گا ۔فوجیوکی تعیناتیوں کا مقصد اسمگلنگ روکناہے۔
یادرہےکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےگزشتہ ہفتےاضافی ٹیرف لگایاتھاجس پرپڑوسیوں نےجوابی ٹیرف عائدکردیاتھا،امریکی صدرکےکینیڈاکی درآمدات پرعائد25فیصدٹیکسزکانفاذکل ہوناتھاجس کواب ایک ماہ کےلئے موخرکردیاگیا۔

Leave a reply