کئی مہینوں بعدنظامِ شمسی کے کنارے پر تیرتے سپیس کرافٹ کا زمین کے ساتھ بالآخر رابطہ بحال ہوگیا۔
ناسا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سپیس کرافٹ کی بحالی کا اعلان کردیا۔ ناسا کا کہنا ہے کہ وائجر 1 سپیس کرافٹ مہینوں تک غیر فعال رہنے کے بعد پہلی بار مکمل طور پر فعال ہوگیا ہے۔
پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائجر 1 سپیس کرافٹ نومبر 2023 کے بعد سے پہلی بار معمول کے سائنس آپریشن انجام دے رہا ہے۔ ناسا کے مطابق وائجر کے تمام چاروں آلات (جو پلازمہ کی لہریں، مقناطیسی فیلڈ اور ذرات کا جائزہ لیتے ہیں) قابلِ استعمال ڈیٹا کو زمین پر بھیج رہے ہیں۔
سپیس کرافٹ کا آپریشن اس وقت خراب ہوا، جب گزشتہ برس کے آخر میں ایک تکنیکی مسئلہ سامنے آیا، جس کے بعد وائجر 1 نے بے معنی سگنلز زمین پر بھیجنے شروع کر دیئے ، جس کو اس تاریخی مشن کا اختتام سمجھا گیا، مگر اب متعدد ماہ گزرنے کے بعد سپیس کرافٹ وائجر 1 کا زمین کے ساتھ بالآخر رابطہ بحال ہوگیا ہے۔
ڈونلڈٹرمپ ایک بارپھرامریکی صدرمنتخب
نومبر 6, 2024وعدہ خلافی پربلاول بھٹوزرداری حکومت سےروٹھ گئے
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔