امریکا میں صدارتی انتخابات پرتبصرہ کرتےہوئےروسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےطنزیہ طورپرصدارتی امیدوارکملاہیرس کی حمایت کردی۔
غیرملکی میڈیارپورٹس کےمطابق روسی صدرنےایک تقریب میں شرکت کی جہاں پران کاکہناتھاکہ امریکی صدرجوبائیڈن انتخابات میں کامیابی کےلئے اپنےحامیوں کوکملاہیرس کی حمایت کاکہہ رہےہیں توہم بھی ان کی حمایت کردیتےہیں۔
پیوٹن کامزیدکہناتھاکہ سابق امریکی صدرٹرمپ نےاب تک پابندیوں میں سابق سب صدورکوپیچھے چھوڑدیاہےاورکملاہیرس کی مسکراہٹ ایسی جیسےکہ ان کےساتھ سب کچھ ٹھیک ہورہاہے۔
روسی صدر نے کہا کہ اگر کملا ہیرس آئیں تو ہوسکتا ہے وہ ٹرمپ کی طرح نہ کریں، امریکی عوام اپنے صدر کا انتخاب کریں گے اور ہم امریکی عوام کی مرضی کا احترام کریں گے۔
دوسری جانب امریکا نے روسی صدر کو صدارتی انتخابات پر تبصرہ کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
صدر پیوٹن کے تبصرے پر ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا ہے کہ روسی صدر کو ہمارے انتخابات کے بارے میں بات کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔ روسی صدر کو کسی بھی طرح کسی کی بھی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔
ڈینگی وائرس نےخطرےکی گھنٹی بجادی،160کیسزرپورٹ
اکتوبر 11, 2024کوشش کریں گے ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو، مولانافضل الرحمان
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔