81 سالہ صدر جو بائیڈن کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دیں۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن خود ساختہ آئسولیشن میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔بائیڈن لاس ویگاس میں انتخا بی مہم پر تھے جب اعلان کیا گیا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تاہم وہ خطاب نہ کر سکے۔
واضح رہے کہ بائیڈن کا کووڈ ٹیسٹ ایسے وقت مثبت آیا ہے جب ان کی دوبارہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی خطرے میں پڑگئی ہے ۔پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت کے سبب ڈیموکریٹ پارٹی نے جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ہے جبکہ دوتہائی ڈیموکریٹس چاہتے ہیں کہ بائیڈن دوبارہ صدارتی امیدوار نہ بنیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لالی وڈ فلم’’ پوپے کی ویڈنگ ‘‘کب ریلیز کی جائے گی ؟
اپریل 25, 2024 -
نیٹ فلکس کی ٹاپ ٹین فلمیں کون سی ہیں؟
جون 28, 2024 -
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت لیا
فروری 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔