
خلا کو تسخیر کرنے کا مشن جاری و ساری ۔ سپیس ایکس نے ایک اور کمیونکیشن سیٹلائٹ لانچ کردی۔
ٹیکنالوجی ذرائع کے مطابق سپیس ایکس کمپنی نے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل سپیس سٹیشن سے ایک اور فالکن 9 راکٹ لانچ کیا جس کے ساتھ Astra 1P اور SES-24 نامی مواصلاتی سیٹلائٹس منسلک ہیں۔ رپورٹس کے مطابق SES-24 دو کمپنی SES اور Astra کے درمیان شراکت داری کے لیے ایک مواصلاتی سیٹلائٹ کا کام کرے گی۔
دونوں کمپنیاں یورپی کمیونکیشن آرگنائزیشنز ہیں۔حالیہ برسوں میں سپیس ایکس نے زمین سے کم اونچائی والی متعدد سیٹلائٹس لانچ کی ہیں تاہم ایسٹرا جیو سٹیشنری ہے، یعنی یہ زمین سے تقریباً 23,000 میل اوپر مدار میں اپنی جگہ ساکت رہے گی۔
جیو سٹیشنری سیٹلائٹس زمین کے ایک مخصوص ہدف والے حصے کو سگنل کے ساتھ کوَور کرتی ہیں۔
کمیونکیشن کمپنیاں عام طور پر ایسی سیٹلائٹس کے ذریعے پوری زمین کا احاطہ کرنے کے لیے کئی جیو سٹیشنری سیٹلائٹس استعمال کرتی ہیں۔ اس عمل کو ‘triangulation’ کہا جاتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امریکا،اسرائیل کوجنگ کی بھاری قیمت چکانی پڑےگی،ایران
مارچ 5, 2026 -
قومی کرکٹربابراعظم کابگ بیش فرنچائز سےمعاہدہ طے
جون 14, 2025 -
عدالت نے ڈرگ کوئین انمول کیخلاف کیس کاچالان مانگ لیا
جون 20, 2026
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














