اے آئی کی جنگ میں نیا موڑ،چین نے امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا

0
2

اے آئی کی جنگ میں نیا موڑ،چین نے امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
امریکہ کی جانب سے جدید اے آئی چپس کی برآمدات پر پابندی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے چین اب امریکی اے آئی ماڈلز سے حاصل ہونے والے نتائج کو استعمال کرتے ہوئے اپنے مقامی اور سستے ماڈلز کو تربیت دینے کے طریقے اپنا رہا ہے، جسے “ڈسٹلیشن” کہا جاتا ہے۔ روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، چینی محققین اور کمپنیاں امریکی ماڈلز سے سوالات کے جوابات اور کوڈ تیار کروا کر اپنے چھوٹے مقامی سسٹمز کی صلاحیتیں بڑھا رہی ہیں، جو کہ بیجنگ حکومت کی سرپرستی میں صنعتی سطح پر بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
اگرچہ اس طریقہ کار سے امریکی ٹیکنالوجی پر انحصار مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا، تاہم اس کے ذریعے چینی ڈیولپرز مہنگے اور بڑے ماڈلز کی خصوصیات کم خرچ نظاموں میں منتقل کر رہے ہیں، جو دنیا کی ان دو بڑی معیشتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی تکنیکی کشیدگی کا ایک نیا سبب بن رہا ہے۔

Leave a reply