شی جن پنگ، ٹرمپ اور پیوٹن کی تاریخی ملاقات ،چینی صدر کا جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے اور مکمل پابندی لگانے پر زور

0
4

چین کے شہر شینزن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان سہ فریقی ملاقات ہوئی، جس میں عالمی امن و سلامتی اور جوہری ہتھیاروں میں کمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شی جن پنگ نے جوہری ہتھیاروں کو انسانیت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کے مکمل خاتمے اور سرد جنگ کی سوچ ترک کرنے پر زور دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ تینوں ممالک جوہری ہتھیاروں میں کمی کے لیے مذاکرات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، جبکہ پیوٹن نے عالمی استحکام کے لیے تعمیری تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں تائیوان، مصنوعی ذہانت، تجارت اور سکیورٹی کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔ بعد ازاں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور چین آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

Leave a reply