پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا

0
7

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا۔
ایل پی جی کی درآمد میں اضافے سے مارکیٹ میں دستیابی بہتر اور قیمتوں میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی قیادت میں ایل پی جی اصلاحات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
ایل پی جی شعبے میں بڑی پیش رفت سانے آگئی، نئے نظام کے تحت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہاز 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا۔ ایل پی جی کارگو اینگرو ووپاک ٹرمینل پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوا۔
نئے نظام کے تحت پہلے بڑے ایل پی جی کارگو کی آمد پر پورٹ قاسم پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم مرزا ناصر الدین مشہود نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر پیٹرولیم کی ہدایت پر عوام کو مناسب قیمت پرایل پی جی فراہمی کے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، 15 ہزار میٹرک ٹن کا ریکارڈ کارگو ایل پی جی کے شعبے میں نئے دور کا آغاز ہے، ایل پی جی کی درآمد میں اضافے سے مارکیٹ میں دستیابی بہتر اور قیمتوں میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
اعلامیہ کے مطابق ماضی میں ریگولیٹری رکاوٹوں کے باعث سرکاری کمپنیاں ایل پی جی کی درآمد نہیں کر رہی تھیں، نئے نظام کے تحت حکومت نے سرکاری کمپنیوں کو ایل پی جی کی درآمد میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply