عمران خان کو جو دعائیں مل رہی ہیں ، ان کی وجہ شوکت خانم میں غریبوں کا مفت علاج ہے،ماہر علم نجوم سامعہ خان

0
3

ماہر علم نجوم سامعہ خان نےکہاہےکہ عمران خان کو جو دعائیں مل رہی ہیں ، ان کی وجہ شوکت خانم میں غریبوں کا مفت علاج ہے۔
معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے کینسر کے کامیاب علاج کے بعد اپنے پہلے وی لاگ میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی طبی سہولیات اور مستحق مریضوں کے مفت علاج کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ملنے والی بے پناہ دعاؤں کی ایک بڑی وجہ یہ فلاحی ہسپتال ہے۔
سامعہ خان کا کہنا تھا کہ وہ خود ہسپتال میں پرائیویٹ مریضہ کی حیثیت سے زیرِ علاج تھیں اور اپنے اخراجات ادا کر رہی تھیں، تاہم انہوں نے اپنی آنکھوں سے غریب مریضوں کا مکمل علاج مفت ہوتے دیکھا۔
ان کے مطابق ہسپتال میں امیر اور غریب مریضوں کے لیے یکساں معیاری طریقۂ علاج اور شفاف نظام موجود ہے۔

Leave a reply