عمران خان کا خط لفظ بہ لفظ خود لکھا لطیف کھوسہ بھی نوٹس لیتے رہے،بیرسٹر سلمان صفدر

0
4

بیرسٹر سلمان صفدر نےکہاہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خط لفظ بہ لفظ خود لکھا لطیف کھوسہ بھی نوٹس لیتے رہے۔
عمران خان کی ہدایات کے حوالے سے یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جو خط میں نے ان کے لیے تحریر کیا، وہ محض میری یادداشت کی بنیاد پر نہیں تھا۔ بلکہ ان کا ہر لفظ، ہر جملہ جو وہ ملاقات کے دوران ادا کر رہے تھے، میں اسے دستاویزی شکل لکھ رہا تھا۔ سردار لطیف کھوسہ صاحب، جو ایک سینئر کونسل ہیں، وہ بھی ہر لفظ نوٹ کر رہے تھے۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان نے دورانِ ملاقات اپنے بلڈ پریشر کے مسلسل بڑھنے اور صحت سے متعلق شدید خدشات کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ ان کا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ چکا ہے اور ادویات بھی مؤثر ثابت نہیں ہو رہیں۔ عمران خان نے برین ہیمرج اور ہارٹ اٹیک کے خطرے سے متعلق تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

سلمان صفدر کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی کہ ان کا تحریری خط چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور ایف سی سی کے چیف جسٹس تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان نے قیدِ تنہائی کے حالات اور دستیاب طبی سہولیات کی تفصیلات بھی بیان کیں اور کہا کہ زندہ رہوں گا تو کیسز لڑوں گا اور اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔

Leave a reply