پاکستان کا فتح تھری سپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

0
3

پاک فوج نے تھری سپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح تھری میزائل کا کامیاب تجربہ قومی دفاعی صلاحیتوں میں اہم سنگ میل ہے، میزائل جدید نیوی گیشن اور پروپلشن سسٹم سے لیس ہے، کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، مسلح افواج کے سینئرافسران اور سائنسدانوں نے تجربےکا مشاہدہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فتح تھری سپر سانک رفتار سے تیز طویل فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح تھری میزائل انتہائی درستگی اور مہلک صلاحیت سے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، فتح تھری سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔سپر سانک کروز میزائل پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت اور ڈیٹرنس کو مزید مضبوط بنائے گا۔
صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروسز چیفس نے فتح تھری میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی ہے، قومی دفاعی صلاحیتوں میں اہم سنگ میل پر سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت کو سراہا گیا ہے۔

Leave a reply