پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کامعاملہ،الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کردیا

0
2

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کامعاملہ،الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرانے کی صوبائی حکومت کی تجویز منظور کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے کے 36 اضلاع میں انتخابات دو مراحل میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں 18 جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی 18 اضلاع میں پولنگ کرائی جائے گی۔ اس فیصلے کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی تجویز کی منظوری سے چیف سیکرٹری کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے اور صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔ کمیشن کے اس فیصلے کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے انتظامی اور انتخابی تیاریوں کا عمل تیز ہونے کا امکان ہے۔

Leave a reply