
پاکستان شوبزانڈسٹری کے سینئر اداکار انورعلی کی طبیعت ناساز ہونےکی وجہ سےاُن کوہسپتال میں داخل کرایاگیا۔
معروف فلم، ٹی وی اور اسٹیج اداکار انور علی کو فالج اور دل کے مسائل لاحق ہیں، جن کے باعث وہ گزشتہ کچھ مہینوں سے علیل ہیں۔
71 سالہ انورعلی کی چندروزقبل طبیعت مزید خراب ہوئی جس کےباعث اُن کوفوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا،جہاں پراداکاراس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انور علی کا علاج جاری ہے اور وہ اب روبصحت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
اداکار کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا کہ انور علی گزشتہ کئی ماہ سے مختلف طبی مسائل کا سامنا کر رہے تھے، تاہم ان کی صحت کا حالیہ بگڑنا خاندان کے لیے تشویش کا باعث بنا ہے۔
انور علی کا شمار پاکستانی فلم اور تھیٹر کی دنیا کے بہترین کامیڈینز اور اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی انفرادیت اور مزاح کے ذریعے لاکھوں دل جیتے۔
اداکار انور علی کے مداح اور شوبز شخصیات ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
ثاقب چدھڑ کے انٹرویو پر مومنہ اقبال برہم
ستمبر 10, 2026بپاشا باسو 6سال بعدپھر اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
ستمبر 7, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
تر کیہ کےمذہبی اسکالرفتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کرگئے
اکتوبر 21, 2024 -
ریپرطلحہ انجم نےمنگنی کرلی،تصاویرسوشل میڈیاپروائرل
فروری 10, 2026 -
سوات اورگردونواح میں زلزلےکےشدیدجھٹکے
اپریل 26, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














