گلوکار شفقت امانت علی کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

0
4

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے خون کے کینسر کی ایک قسم میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار رواں ماہ کی 28 تاریخ کو کراچی میں اپنے سروں کا جادو جگائیں گے جس حوالے سے انہوں نے ایک پریس کانفرنس بھی کی اور اپنے کانسرٹ کی سیریز کے حوالے سے بات کی۔
شفقت امانت علی نے کہا کہ مجھے اس کانسرٹ کی ریہرسل کرنے میں کافی وقت لگا کیونکہ میں ایک انتہائی مشکل دور سے گزر رہا تھا جس نے مجھے، میرے خاندان، دوستوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور کچھ دوستوں سے بھی یہ بات چھپا رہا تھا۔

Leave a reply