
قطر ایئرویز نے جنوبی امریکا میں اپنے فضائی نیٹ ورک کو مزید وسعت دیتے ہوئے بوگوٹا اور کراکس کیلئے نئی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایئرلائن کے مطابق نئی پروازوں کا آغاز 22 جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ ہفتہ وار دو پروازیں بدھ اور اتوار کے روز چلائی جائیں گی۔
رپورٹس کے مطابق اس اقدام کے بعد قطر ایئرویز وینزویلا کیلئے پروازیں چلانے والی پہلی خلیجی ایئرلائن بن جائے گی، جبکہ مشرقِ وسطیٰ سے بوگوٹا اور کراکس کیلئے براہِ راست فضائی رابطہ قائم کرنے والی پہلی ایئرلائن بھی ہوگی۔
نئی پروازوں کے اضافے سے ایئرلائن کے امریکا میں مقامات کی تعداد 16 ہو جائے گی، جبکہ مسافروں کو حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے دنیا بھر کیلئے مزید آسان سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
ایئرلائن کا کہنا ہے کہ نئے روٹس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی امریکا کے درمیان فضائی رابطوں کو مضبوط بنانا اور عالمی سفر کے مزید بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














