
پاکستانی حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل وفاقی سرکاری ملازمین کی مئی 2026 کی تنخواہیں اور پنشن جلد جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزارتِ خزانہ نے وفاقی حکومت کے ریسیپٹس اینڈ پیمنٹس رولز 2025 کے تحت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ملازمین کو 22 مئی تک تنخواہیں اور پنشن بروقت ادا کی جائیں۔
دوسری جانب سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ غالباً 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔
سپارکو کے مطابق 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں کیونکہ اس روز چاند کی عمر اور ساحلی علاقوں میں رویت کے حالات سازگار متوقع ہیں۔















