اسلام آباد میں جدید ایوی ایشن کمپلیکس تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار

0
3

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں جدید کثیر المنزلہ ایوی ایشن کمپلیکس تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جسے دارالحکومت کی بلند ترین عمارت قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تقریباً 9 ہزار مربع گز پر مشتمل اس منصوبے میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے دفاتر، مختلف ایئرلائنز کے ہیڈکوارٹرز، ہوٹلز، میوزیم، فوڈ کورٹس اور دیگر تجارتی سہولیات شامل ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے سے متعلق عوامی سماعت 18 مئی کو منعقد کی جائے گی، جبکہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی پہلے ہی عمارت کے نقشے کی منظوری دے چکی ہے۔

فی الحال زیرِ تعمیر گارڈن ریزیڈنشل اپارٹمنٹ اسلام آباد کی بلند ترین عمارت تصور کی جاتی ہے، جس کی اونچائی 470 فٹ بتائی جاتی ہے، جبکہ سینٹورس مال 335 فٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

تاہم حکام کی جانب سے ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نیا ایوی ایشن کمپلیکس موجودہ بلند ترین عمارتوں سے زیادہ اونچا ہوگا یا نہیں۔

Leave a reply