
حکومت نےمسلسل کمی کےبعدپیٹرول کی قیمت میں اضافےکااعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈیزل کی قیمت 355 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 20 نومبر کے لیے ہوگا۔















