امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، مسعود پزشکیان

0
105

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلسل اور مخلصانہ کوششیں اس کے مثبت اصولوں اور امن پسند پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان نے کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا، جس پر ایرانی قیادت اور عوام پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی جذبے کے تحت وہ پاکستان کے دورے پر آئے تاکہ پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا جا سکے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دورۂ پاکستان کے دوران ان کی صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک باہمی تعاون کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Leave a reply