انتظارکی گھڑیاں ختم:چیمپئنزٹرافی کافائنل آج،نیوزی لینڈاوربھارت ٹکرائیں گے

0
48

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کافائنل آج ہوگا،نیوزی لینڈ اوربھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کامیلہ اپنےاختتام کی جانب گامزن ہےمیگاایونٹ کاصرف فائنل میچ باقی رہ گیاجوکہ آج اتوارکودبئی کےانٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلاجائےگاجس میں بھارت اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن :
پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو بھارت کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے میچز میں ناقابل شکست رہی جبکہ نیوزی لینڈ کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں گروپ اے سے ہیں اور کارکردگی کے حساب سے دیکھا جائے تو یہ کہنا درست ہوگا کہ ایک اچھا فائنل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔جہاں بھارت کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے تو وہیں نیوزی لینڈ کے بلے باز بھی کم نظر نہیں آتے جس کا ثبوت انہوں نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف دیا جبکہ بولنگ میں بھی کیویز کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔
کھلاڑی انجری کاشکار:
بھارت کےمایانازبلےبازویرات کوہلی جمعہ کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن کےدوران زخمی ہوگئے۔وہ نیٹ پریکٹس کررہےتھےاُن کوایک تیز گیند گھٹنے پر جا لگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پریکٹس روک دی۔
بھارتی ٹیم کے فزیو سٹاف نے فوراً ویرت کوہلی کا معائنہ کیا، انہیں اسپرے لگایا اور متاثرہ جگہ پر بینڈیج باندھ دی۔
چوٹ کے باوجودویرت کوہلی گراؤنڈ میں موجود رہے اور بقیہ ٹریننگ سیشن کو دیکھتے رہے، جبکہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو اپنی فٹنس کے بارے میں بتایا۔
بعد ازاں بھارتی کوچنگ اسٹاف نے واضح کیا کہ ویرت کوہلی کی چوٹ سنگین نہیں ہے اور وہ فائنل میچ کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں گے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈکے اہم فاسٹ بولر میٹ ہنری بھی انجری کاشکارہوگئے ہیں،گروپ میچ میں بھارتی سورماؤں کےپانچ بلےبازوں کوپویلین کی راہ دیکھانےوالےمیٹ ہنری کی فائنل میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے میٹ ہنری کی انجری کے بارے میں بتایا کہ کیوی پیسر کی فائنل میں شرکت کے امکانات تاحال غیر یقینی ہیں۔
میٹ ہنری چیمپئنز ٹرافی کے سب سے کامیاب بولر ہیں جنہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں جب کہ انہوں نے 2 مارچ کو دبئی میں بھارت کے خلاف گروپ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
33 سالہ میٹ ہنری لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد میٹ ہنری تکلیف میں دکھائی دیے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے مگر میٹ ہنری نے انجری کے ساتھ ہی جنوبی افریقا کی اننگز کے آخر میں 2 اوورز بھی کرائے تھے۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کو اختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply