انسانوں کی خدمت کرنیوالوں کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں،مریم نواز

0
53

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ انسانوں کی خدمت کرنے والوں  کوسلام دنیا بھر میں انسانیت کے خدمت گاروں کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےانسانیت کےعالمی دن پرپیغام جاری کیاجس میں اُن کاکہناتھاکہ انسانیت کی خدمت کاعظیم مقصد قوموں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔ خدمت میں مصروف تمام ریسکیورز، ڈاکٹرز، نرسز، امدادی کارکنان کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہوں۔عوام کی خدمت کے لئے تعلیم، صحت اور فلاحی منصوبے اولین ترجیح ہیں۔ انسانیت کی خدمت ہمار ا منشور اور نصب العین ہے۔انسانیت کی خدمت کے لئے پاکستان کی پہلی ائیر ایمبولینس پراجیکٹ لانچ کیا ہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ انسانوں کی خدمت کرنے والوں کو سلام دنیا بھر میں انسانیت کے خدمت گاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ انسانیت کی خدمت کے عزم کو نبھاتے ہوئے ہسپتال اور مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع کی ہے ۔ انسانیت کی خدمت ہی اولین ہے، فیلڈ ہسپتال، کلینک آن ویلز اور مفت ادویات دہلیز پر پہنچائی جارہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ انسانیت کی خدمت کا مشن پورا کرنے کے لئے ریسکیو 1122 کو موٹر ویز پر تعینات کیا جارہا ہے۔ ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر انسان کو عزت و وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہو۔ انسانیت کے خدمت گار بنیں، جو مشکل میں ہو اسکی مدد کریں فرض بھی ہے اور ہماری روایت بھی۔انسانیت کی خدمت سنت نبویؐ اور اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوتے ہیں۔

Leave a reply