انسٹا گرام میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی نیا فیچر متعارف

0
56

میٹا نے انسٹا گرام میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔اس فیچر سے اب صارفین انسٹا گرام میں اپنی شخصیت کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس ورژن بہت آسانی سے تیار کرسکیں گے۔
اے آئی سٹوڈیو نامی یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم میٹا کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ امریکا کے بعد دیگر ممالک میں اس فیچر کو کب تک متعارف کرایا جائے گا۔اے آئی سٹوڈیو سے صارفین اپنی شخصیت یا کسی بھی قسم کے کردار کا اے آئی ورژن تیار کرسکیں گے۔
ماہرین کے مطابق اسے 2 طریقوں سے استعمال کرنا ممکن ہے۔اس کیلئے صارفین اے آئی میٹا ڈاٹ کام سلیش اے آئی ڈیش سٹوڈیو نامی ویب سائٹ پر جاکریا اپنے فون پر انسٹا گرام ایپ میں اسے تیار کرسکتے ہیں۔انسٹا گرام ایپ میں صارفین کو میسجنگ میں نئی چیٹ شروع کرکے وہاں موجود Create an AI chat آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔ایسا کرنے کے بعد مختلف آپشنز جیسے پرسنلٹی، ٹون، اواتار اور دیگر نظر آئیں گے، تاکہ صارفین اپنا اے آئی ورژن تیار کرسکیں۔
اس سلسلے میں میٹا کی جانب سے مختلف معروف شخصیات کے اے آئی ورژن تیار کیے گئے ہیں، تاکہ صارفین کو معلوم ہوسکے کہ یہ ٹول کس طرح کام کرتا ہے۔

Leave a reply