
ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا، مصنوعی ذہانت اب اپنے فیصلے خود کرے گی۔چین نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس میں ایک قدم اور آگے بڑھا دیا، جس کے بعد اب اے آئی اپنے فیصلے خود کرنے کے قابل ہوگئی۔
دنیا تیزی سے مصنوعی ذہانت کے میدان میں ترقی کر رہی ہے۔ چین نے اس میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک اور اہم پیشرفت کی ہے اور ایسا اے آئی ماڈل روبوٹ تیار کر لیا ہے، جس کو کسی ہدایت کی ضرورت نہیں، بلکہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکے گا۔چین نے گزشتہ ماہ ڈیپ سیک متعارف کروا کے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا تھا، اب مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبورکر کے سب کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔
پاکستان کےپڑوسی دوست ملک چین نے ڈیپ سیک کے بعد نیا جدید ترین اے آئی ماڈل مینس ’’Manus‘‘ لانچ کردیا ۔یہ محض ایک چیٹ بوٹ یا سرچ انجن نہیں، بلکہ پہلا خودمختار اے آئی ماڈل ہے ،جو خود فیصلے کرتا، منصوبے بناتا اور بغیر انسانی ہدایات کے کام مکمل کرتا ہے۔یہ جدید ماڈل علی بابا کی ذیلی کمپنی مانیکا نے تیار کیا ہے۔
یہ کمپنی پہلے ہی ڈیپ سیک جیسے انقلابی ماڈلز کے ذریعے چین کی تکنیکی برتری کو دنیا ثابت کر چکی ہے۔مینس کو جدید ترین اجینٹک’’agentic ‘‘ماڈلز کے برابر سمجھا جا رہا ہے، جس نے چین کو اے آئی کی عالمی دوڑ میں صف ِ اوّل میں لا کھڑا کیا ہے۔
ٹک ٹاک صارفین کیلئے پیسے کمانا اب زیادہ آسان ہو گیا
مارچ 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔