انٹرنیشنلز ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم نے کوہلی کے برابر اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستان ٹوڈے: آئرلینڈ سے شکست خوردہ کپتان بابراعظم نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور میں کوہلی کے برابر آگئے۔
پاکستانی کپتان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ففٹی اسکور کی ، انہوں نے 108 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 واں ففٹی پلس اسکور بنایا۔
بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس اسکور کیے ہیں۔ کوہلی نے 38 میں سے صرف ایک ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا جبکہ بابر اعظم 3 مرتبہ اپنی نصف سنچری کو تین ہندسوں کے اسکور میں تبدیل کرچکے ہیں۔
مجموعی ٹی ٹوئنٹیز میں بھی بابر اعظم کی ففٹی پلس اسکور کی سنچری مکمل ہوگئی۔وہ ٹی ٹوئنٹی میں 100 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کرنے والے چوتھے پلیئر ہیں۔ ڈیوڈ وارنر اور کرس گیل نے 110، 110 مرتبہ ففٹی پلس اسکور بنایا جبکہ ویرات کوہلی نے 105 مرتبہ مجموعی ٹی ٹوئنٹی میں 50 پلس اسکور کیا۔
کرس گیل نے مجموعی ٹی ٹوئنٹی میں 22 مرتبہ ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا، بابر اعظم نے 11 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کو تین ہندسوں میں بدلا جبکہ ویرات کوہلی 9 اور ڈیوڈ وارنر 8 مرتبہ ففٹی کو ہنڈریڈ میں بدلنے میں کامیاب رہے۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔