انٹرنیٹ سست روی اور فائروال کی تنصیب،کیس سماعت کیلئےمقرر

0
70

انٹرنیٹ سست روی اورفائروال کی تنصیب کاکیس کل سماعت کےلئے مقررکردیاگیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں انٹرنیٹ سست روی اورفائروال کی تنصیب کےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامرفاروق نےکی۔
درخواستگزارکی جانب سےایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔
ایڈووکیٹ ایمان مزاری نےکہاکہ درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کررکھا ہے۔
چیف جسٹس عامرفاروق نےکہاکہ تین اعتراضات کو جوڈیشل سائیڈ پر دیکھیں گے،چوتھا اعتراض درخواست میں نامناسب زبان کے استعمال کا ہے۔
ایڈووکیٹ ایمان مزاری نےکہاکہ ہم نے صرف ٹویٹ ساتھ لگایا ہے اس میں نامناسب زبان استعمال نہیں کی گئی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کل ہی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کل کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے ۔ کل درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

Leave a reply