اوپن اے آئی کی جانب سے گوگل کے مقابلے میں بڑا فیصلہ،چیٹ جی پی ٹی تیار کرنیوالی کمپنی اوپن اے آئی نے گوگل کروم کے مقابلے پر ویب براؤزر تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے بزنس کے ایک اہم پہلو کو ہدف بنانے پر غور کر رہی ہے۔اوپن اے آئی وہ کمپنی ہے، جس نے چیٹ جی پی ٹی جیسا مقبول چیٹ بوٹ متعارف کرایا ہے۔
دی انفارمیشن کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب اوپن اے آئی کی جانب سے کروم کے مقابلے پر ایک ویب براؤزر تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ چیٹ جی پی ٹی پر مبنی ویب براؤزر ہوگا۔یہ براؤزر دیکھنے میں کیسا ہوگا؟ اس بارے میں ابھی تفصیلات موجود نہیں کیونکہ ابھی اس پر کام ابتدائی مراحل پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنے ویب براؤزر کی تیاری کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہے۔اس مقصد کیلئے اوپن اے آئی نے ایسے 2 افراد کی خدمات حاصل کی ہیں ،جو گوگل کیلئے کروم کی تیاری پر بھی کام کرچکے ہیں۔سرچ جی پی ٹی نامی سرچ انجن کو بھی گوگل سرچ انجن کے مقابلے پر تیار کیا گیا ہے۔
اوپن اے آئی کی جانب سے اس سرچ انجن کی تیاری کا اعلان مئی 2024 میں کیا گیا تھا اور رواں ماہ میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اس سرچ انجن کو صارفین کیلئے جاری کیا گیا ہے۔فی الحال یہ سرچ انجن چیٹ جی پی ٹی کے ماہانہ فیس ادا کرنیوالے صارفین کو دستیاب ہے۔
ماہرین کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کو مفت استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے یہ سرچ انجن آئندہ چند ماہ میں دستیاب ہوگا۔
گوگل کا نیا جیمنائی 2.0 اے آئی ماڈل متعارف
دسمبر 14, 2024یوٹیوب میں ایک اور دلچسپ فیچر صارفین کیلئے متعارف
دسمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔