ایران میں رجیم چینج آپریشن کےتباہ کن نتائج ہوں گے،روسی صدرپیوٹن

0
9

روسی صدرپیوٹن نےکہاہےکہ ایران میں رجیم چینج آپریشن کےتباہ کن نتائج ہوں گے۔
اپنےایک بیان میں روس کےصدرپیوٹن کاکہناتھاکہ ایرانی معاشرہ ملک کی اسلامی قیادت کےساتھ کھڑا ہے، اسرائیلی حملوں سےایران کی زیرزمین ایٹمی تنصیبات کونقصان نہیں پہنچا،ایساحل تلاش کیاجائےجوایران اوراسرائیل دونوں کے مفادات کاتحفظ کرے،دونوں ممالک کےدرمیان دشمنی کوختم کرنے کے طریقے تلاش کئےجائیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ایران میں رجیم چینج آپریشن کےتباہ کن نتائج ہوں گے، امریکااوراسرائیل کوتنازع کے حل کیلئے اپنےخیالات سےآگاہ کیاہے، نیٹو اتحاد پر حملہ کرنےکاکوئی منصوبہ نہیں،مغربی سیاستدانوں کی سوچ احمقانہ ہے،مغربی ممالک دفاع پرزیادہ خرچ کرنےکےلئےعوام کوبےوقوف بنارہےہیں۔
روسی صدرکاکہناتھاکہ نیٹواتحادکےپاس روس کےلئےخطرہ بننےکی صلاحیت نہیں ،چین اورامریکا کے درمیان اختلافات مذاکرات کےذریعےحل کرنےپرمتفق ہوں،ایرانی سپریم لیڈرکےقتل کےامکان پربات نہیں کروں گا،200سےزائدروسی جوہری ماہرین ایران میں موجودہیں،اسرائیل نےروسی جوہری ماہرین کو نقصان نہ پہنچانےکی یقین دہانی کرائی ہے،ایران کےساتھ اسٹرٹیجک پارٹنرشپ ہے،ماضی میں فوجی سازوسامان بھی فراہم کیا۔

Leave a reply